26 جنوری، 2016، 11:27 AM

امریکی صدارتی امیدواروں میں ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ سب سے آگے

امریکی صدارتی امیدواروں میں ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ سب سے آگے

امریکی رائے عامہ کے مختلف اعداد و شمارکے مطابق صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ 34 فیصد ووٹ جبکہ ڈیموکریٹس کی ہیلری کلنٹن 52 فیصد ووٹ لے کر آگے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوال سے نقل کیا ہے کہ امریکی رائے عامہ کے مختلف اعداد و شمارکے مطابق صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ 34 فیصد ووٹ جبکہ ڈیموکریٹس کی ہیلری کلنٹن 52 فیصد ووٹ لے کر آگے ہیں۔ سرویز کے مطابق صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر ٹیڈ کروز کی 23 فیصد کے مقابلے میں، ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 فیصد برتری حاصل ہے، جبکہ فلوریڈا کے سینیٹر مارکو روبیو 12 فی صد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ڈیمو کریٹس امیدواروں کی دوڑ میں ہیلری کلنٹن سب سے آگے دکھائی دیتی ہیں۔ انہیں اپنے قریب ترین حریف برنی سینڈرز کی 36 فیصد کے مقابلے میں 52 فیصد برتری حاصل ہے۔صدارتی امیدوار کے انتخاب کا آغاز آئیووا کاکس میں نو فروری سے ہوگا، جسے 2016ء کی صدارتی مہم کے حوالے سے پہلے سرکاری ووٹنگ کے امتحانی درجے کی حیثیت حاصل ہے۔

News ID 1861353

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha